صرف چار لاکھ روپے میں الیکٹرک کار متعارف


کراچی کی ایک کمپنی نے ایک الیکٹرک کار متعارف کرائی ہے جس کی قیمت محض چار لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ کمپنی نے رکشہ اور موٹر سائیکلیں بھی متعارف کرائی ہیں جن کی قیمتیں بالترتیب دو لاکھ روپے اور 55 ہزار روپے رکھی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: مقامی کمپنی نے مناسب قیمت پر 800 سی سی گاڑی متعارف کرادی

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کی گاڑیاں کی فی کلومیٹر لاگت محض ایک روپے 25 پیسے ہوگی جو کہ عوام کیلئے ٹرانسپورٹ کا سب سے سستا آپشن ہوگا۔

گاڑی متعارف کرانے والے گروپ کراؤن جت چیئرپرسن فرحان حنیف کے مطابق ایک مرتبہ چارج کرنے پر موٹر سائیکل اور رکشہ 60 سے 70 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتے ہیں جبکہ گاڑی 50 کلومیٹر چلے گی۔

یہ بھی جانیں: دنیا کی پہلی اڑنے والی گاڑی منظر عام پر آ گئی

انہوں نے بتایا کہ اس کاوش میں آتھ چینی کمپنیز کا اشتراک بھی شامل ہے اور جیسے ہی حکومت اپنی الیکٹری وہیکل پالیسی متعارف کرائے گی کمپنی اپنی پیداوار بڑھادے گی۔

مزید پڑھیں: الیکٹرک گاڑی پاکستان میں کتنے کی ملے گی؟

چیئرمین کراؤن گروپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آٹو موبائل اور آئل انڈسٹری کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جس کی وجہ سے عام عوام متاثر ہورہے ہیں، ان گاڑیوں کے ذریعے ہم ان چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں اور لوگوں عام استعمال کیلیے سستی گاڑیاں فراہم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں