ماہرہ خان کی سرخ ساڑھی پہنے تصویر کی دھوم

ماہرہ خان کی سرخ ساڑھی پہنے تصویر کی دھوم

لاہور: پاکستان کی پُرکشش اداکارہ ماہرہ خان کی سرخ ساڑھی پہنے تصویروں کی دھوم مچ گئی۔

اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر خوبصورت ساڑھی پہنے تصاویر شیئر کیں تو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔ کسی کا کہنا تھا کہ لال ساڑھی میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں تو کسی نے انہیں حور قرار دیا۔

ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر خوب چھائی رہتی ہیں اس سے قبل بھی وہ مختلف تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا کی رونق بنی رہی ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ بہت حساس ہیں اور کسی کے ساتھ بھی ناانصافی پر رنجیدہ ہو جاتی ہیں تاہم اصلاح پر مبنی تنقید اور ستائش کرنے والوں کی شکر گزار ہوں کیونکہ یہ دونوں چیزیں آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہیں جبکہ تنقید برائے تنقید کرنے والوں کی انہیں کوئی پروا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں باہمت خواتین کیلئے ہم ویمن لیڈرز ایوارڈز 2020 کا انعقاد، صدر پاکستان کی شرکت

گزشتہ دنوں ایک بین الاقوامی جریدے نے دنیا کی خوبصورت خواتین کی فہرست جاری کی جس میں ماہرہ خان کو نام 18 ویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں ‘فہد مصطفیٰ مقاماتِ مقدسہ کا احترام کریں‘

واضح رہے کہ حال ہی میں ہونے والے پاکستان اسکرین نیشنل ایوارڈز میں اداکارہ ماہرہ خان کو بہترین فلم اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز