اومان کے کھلاڑی یوسف عبدالرحیم البلوشی پر 7 سال کی پابندی عائد

اومان کے کھلاڑی یوسف عبدالرحیم البلوشی پر 7 سال کی پابندی عائد

کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ فکسنگ کے جرم میں اومان کے کھلاڑی یوسف عبدالرحیم البلوشی پر 7 سال کی پابندی عائد کر دی۔

29 سالہ یوسف عبدالرحیم البلوشی نے سال 2019 میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کے دوران اینٹی کرپشن کے 4 دفعات کی خلاف ورزی کی تھی جس کا یوسف عبدالرحیم البوشی نے اعتراف کر لیا۔

یوسف عبدالرحیم البلوشی نے آئی سی سی کی دفعہ 2.1.1، 2.1.4، 2.4.4 اور 2.4.7 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میچ فکس کرنے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں ڈیرن سیمی 23 مارچ کو پاکستان کے اعزازی شہری بن جائیں گے

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران اینٹی کرپشن کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ کچھ روز قبل پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کو بھی اینٹی کرپشن کیس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شمولیت سے روک دیا گیا تھا ان پر بھی بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کی بھارتی بہو اپنی ٹینس رینکنگ بہتر بنانے کیلئے پر عزم


متعلقہ خبریں