وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہو گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ کابینہ کو بجلی کے بل کے طریقہ کار پر بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے دوران احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے پر بریفنگ دی جائے گی اور دیا میر بھاشا ڈیم پر واپڈا سیکورٹی فورس کے لیے 433 ممنوعہ بور لائسنس جاری کرنے کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں کابینہ آڈٹ اورسائٹ بورڈ کے ارکان کے استعفوں اور نئی تعیناتیوں کی منِظوری کے علاوہ نیشنل سیکورٹی ڈویژن کے رول آف بزنس میں ترمیم کی منظوری بھی دے گی جبکہ انڈس واٹر کمشنر کی خالی عہدے پر تعیناتی کی منظوری کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پارلیمنٹ میں یوٹیلٹی اسٹور کھول دیا گیا

کابینہ کو نیشنل ایجوکیشن پلان 2020 پر بریفنگ دی جائے گی اور خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات کے جج کی تعیناتی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں ’مصنوعی مہنگائی میں ملوث افراد کی نشاندہی، سزا دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘


متعلقہ خبریں