اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل مزید گہرے ہوگئے

 اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں انتہائی کم ہونے کے سبب کساد بازاری دیکھی جا رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 39143 پوائنٹس پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ سےعالمی معیشت پراثرات پڑرہے ہیں جس کے سبب پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہو رہی ہے۔

اسکرین شاٹ

اسٹاک مارکیٹ آخری خبریں آنے تک مارکیٹ میں قدرے بہتر صورتحال دیکھی جارہی تھی اور انڈیکس39,136.03 پر تھا۔ خبررپورٹ ہونے تک مارکیٹ میں13,617,160 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت535,386,413 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید کساد بازاری دیکھی گئی۔ سوموار کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40229 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں چار سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس40 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ: ایک ہی دن میں 1105 پوائنٹس کی کمی

کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 1105 پوائنٹس کمی سے39143 پر آگیا تھا۔ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے مارکیٹ کپیٹلائزئشن میں 130 ارب روپے کم ہوگئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سوموار کو 103,982,690 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,722,777,965 پاکستانی روپے تھی۔


متعلقہ خبریں