پی ایس ایل 5 کیلئے گانا علی ظفر بنائیں گے اور ویڈیو مداح

پی ایس ایل 5 کیلئے گانا علی ظفر بنائیں گے اور ویڈیو مداح

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کا آفیشل گانا تو اب معروف گلوکار علی ظفر ہی بنا رہے ہیں مگر ویڈیو بنانے کے لیے انہوں نے اپنے مداحوں کو دعوت دے دی ہے۔

پی ایس ایل 5 کا آفیشل سانگ ’تیار ہو‘ عوام کو ایک آنکھ نہیں بھایا تھا۔ ’تیار ہو‘ پر شدید تنقید کی گئی تھی اور عوام نے کھل کر اس گانے کے لیے ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل افتتاحی تقریب: کس فنکار نے کیا کہا؟

گانے کے لیے ناپسندیدگی کے اظہار کے ساتھ ہی عوام نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی س بی) سے مطالبہ کیا تھا کہ پی ایس ایل کے آفیشل گانے کے لیے علی ظفر کی خدمات حاصل کی جائیں۔

پی سی بی نے تو اس ضمن میں کوئی قدم نہیں اٹھایا تاہم علی ظفر نے ذاتی طور پر پی ایس ایل کا نغمہ بنانے کا بیڑا اٹھایا، گلوکار نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ ’بھائی آ رہا ہے‘۔

علی ظفر کے اس پیغام کا مداحوں نے بہت گرم جوشی سے خیرمقدم کیا اور ان کے گانے کا بے چینی سے انتظار کرنے لگے۔

اب علی ظفر ایک نئے پلان کے ساتھ سامنے آئے ہیں اور گانے کی ویڈیو بنانے کے لیے انہوں نے اپنے مداحوں کو دعوت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر پی ایس ایل کے نغمے کے حق میں بول اٹھے

علی نے ایک ویڈیو پیغام ریلیز کیا جس میں انہوں نے عوام کو اپنے بنائے گئے گانے کی ویڈیو میں ان کے ساتھ پرفارم کرنے کا سنہری موقع فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

گلوکار نے ڈانس کے آسان سے اسٹیپس بتائے اور اپنے مداحوں سے کہا کہ ان اسٹیپس کی ویڈیو بنا کے شیئر کریں۔

علی ظفر نے کہا کہ گانا میں نے بنایا ہے، ویڈیو بنائیں گے آپ، بہت آسان ہے، اپنا فون نکالیں، یا کوئی اچھا دوست ہے جس کے پاس کیمرا ہے، یا وہ ڈائریکٹر ہے، یا کوریوگرافر ہے، یا فلم ساز ہے تو اس کو بلائیں، دوستوں کو ساتھ میں اکٹھے کریں، یا اکیلے میں کریں، جو ڈانس اسٹیپس میں آپ کو ابھی کرکے دکھاؤں گا وہ کریں ویڈیو بنائیں اور نیچے دیے گئے آئی ڈی پر بھیجیں‘۔


متعلقہ خبریں