ڈھولکی کی تصویر، سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی چہ مگوئیاں


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کے سب ہی بے چینی سے منتظر ہیں۔

ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اس جوڑی کو شائقین حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ دیکھ کر بہت سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی اور احد رضا میر کی شادی طے پا گئی؟

گزشتہ دنوں سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں ایک پھول اور سرخ رنگ کا عروسی جوڑا دیکھا جا سکتا تھا۔

سجل علی اور احد رضا میر کی شادی طے پا گئی؟

اس تصویر کو دیکھنے کے بعد اس خوبصورت جوڑی کے مداح خوشی سے یہ اندازے لگا رہے تھے کہ عنقریب سجل اور احد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

اب احد کی والدہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں پھولوں کے درمیان کیک رکھا ہوا ہے جس پر احد اور سجل کی ڈھولکی‘ لکھا تھا۔

ڈھولکی کی تصویر، سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی چہ مگوئیاں

احد رضا میر کی والدہ کی جانب سے یہ تصویر شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے کہ دونوں اداکاروں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

سجل اور احد نے جون 2019 میں منگنی کی تھی اور اس کے بعد اکثر مقامات اور پارٹیز پر دونوں کو اکٹھے دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی کی سالگرہ پر ان کی ساس کی محبت بھری مبارکباد

اداکارہ سجل علی نہ صرف احد رضا میر کی پسند ہیں بلکہ ان کی فیملی بھی اکثر سجل پر محبت نچھاور کرتی رہتی ہے۔

چند روز قبل سجل علی نے اپنی 26ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر ان کی ساس نے انہیں محبت بھرے انداز میں مبارکباد دی۔

 

View this post on Instagram

 

The world is a better place with you in it??❤#happybirthdaymylove

A post shared by MamaMir (@maamaamir) on

احد رضا میر کی والدہ جو کہ سجل علی کی بہترین دوست بھی ہیں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ساتھ سجل علی کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ یہ دنیا تمہارے ساتھ ہوتے ہوئے ایک بہترین جگہ ہے۔ سالگرہ مبارک میری پیاری۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی نے فٹبال ٹیم خرید لی

قبل ازیں سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنی ساس کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے ساتھ لکھا تھا کہ سچی خوشی یہ ہے کہ ایسی ساس مل جائیں جو ایسے دیکھیں، جیسے میری والدہ مجھے دیکھتی تھیں۔


متعلقہ خبریں