جائیداد کے ریکارڈ کی تصحیح و تبدیلی کیلئے ایپ متعارف کرادی

Property

لاہور: محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے جائیداد کے ریکارڈ کی تصحیح اور تبدیلی کو آسان بنانے کیلئے پراپرٹی اسیسمنٹ ایپ متعارف کرا دی ہے۔

پراپرٹی اسیسمنٹ ایپ کی مدد سے جائیداد کے متعلق ٹیکسز کی ادائیگیوں اور لینڈ ایریا سمیت دوسری تمام معلومات آن لائن حاصل کی جا سکیں گی۔

صوبائی وزیر ایکسائزحافظ ممتاز کے مطابق پورٹل کے ذریعے شہری خود اپنی جائیداد سے متعلق امور سرانجام دے سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید نظام سے شفافیت کے علاوہ وقت کی بچت بھی ہوگی

پراپرٹی اسیسمنٹ ایپ کے افتتاح کے موقع پر حافظ ممتاز نے کہا کہ مذکورہ ایپ کے استعمال سے شہری دیگر سہولیات کے علاوہ شہری گھر بیٹھے پورٹل پر اپنی جائیداد کے ریکارڈ میں تبدیلی بھی کر سکیں گے۔

دوسری جانب یہ خبریں بھی آ رہی ہیں کہ پنجاب کی بیوروکریسی حکومت کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ مینوئل نظام کمپوٹرائزڈ نظام سے بہتر ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کے بجائے لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹس میں دوبارہ پٹواری نظام متعارف کروانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ اراضی کے ریکارڈ کا مینوئل طریقہ کار پورے قانونی نظام پر بوجھ بنا ہوا ہے کیوں کہ پٹواری اور فیلڈ ریونیو عہدیدار اس میں تبدیلی کرسکتے ہیں، تاہم کمپیوٹرائزڈ نظام نے اسے ختم کردیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں