ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی

ڈالر کی قیمت کئی ماہ کی نچلی ترین سطح پر آگئی

ڈالر کی قدر میں 30 پیسے اضافہ

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 154.30 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 154.40 روپے میں دستیاب تھا۔

اس کمی کے بعد ڈالر کی قیمت کئی ماہ کی نچلی ترین سطح پر آگئی ہے۔ ڈالر گزشتہ سال جون میں 164 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جس کے بعد سے اب تک اس کی قیمت میں 9 روپے 70 پیسے کمی ہوچکی ہے۔

اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.30 روپے میں فروخت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل مزید گہرے ہوگئے

گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔

جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔

مزید جانیں: ایف اے ٹی ایف: پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنےکا فیصلہ

جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

اگست 2019 میں روپے نے ڈالر کا جم کر مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔ ستمبر 2019 کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی اور یہ 156.40 روپے پر پہنچ گیا۔

اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز