سب جماعتوں کو ساتھ لے کر حکومت کیخلاف کھڑے ہوں گے، قمر زمان کائرہ


لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عوام کی طرف سے اشارہ ملا ہے سب جماعتوں کو ساتھ لے کر حکومت کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت مخالف مارچ کا اعلان کر دیا ہے اور مارچ کا مطلب اس میں ریلیاں بھی نکالی جائیں گی، جلسے بھی ہوں گے اور دیگر چیزیں بھی کی جائیں گی۔

قمر زمان کائرہ نے 27 مارچ کو فیصل آباد میں احتجاجی جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر پنجاب کا دورہ کریں گے اس دوران ورکرز کنونشن کے علاوہ مینارٹی ونگز کے کنونشن بھی ہوں گے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی جلسے جلوس کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان میں صرف میں ہی ہے۔ وہ کہتے ہیں میں ہی ہوں جس نے ورلڈ کپ جیتا، میں ہی ہوں جس نے شوکت خانم اسپتال بنایا اور میں ہی ہوں جو پاکستان کے مسائل حل کروں گا۔ وہ صرف میں ہی میں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں نوازشریف کے علاج کے اہم مرحلے پر رکاوٹ ڈالنا اقدام قتل کے مترادف ہے، شہباز شریف

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ جب تک یہ حکومت رہے گی عوام پر مشکلات ہی مشکلات ہوں گی۔ اس وقت تو عمران خان کے اتحادی بھی اُن سے تنگ ہیں اور پارٹی کے اندر سے بھی اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں مصر کے سابق صدر حسنی مبارک انتقال کر گئے

انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کی طرف سے اشارہ ملا ہے تاہم کوئی ایک جماعت حکومت کے خلاف لڑ کر کامیاب نہیں ہوسکتی اس لیے ہم سب جماعتوں کو ساتھ لے کر حکومت کے خلاف کھڑے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں