سونے کی قیمت میں 1150 روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: سونے کی قیمت میں مسلسل کئی روز تک اضافے کے بعد آج فی تولہ قیمت میں 1150 کمی ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 96300 روپے فی تولہ سے کم ہوکر 95150 فی تولہ ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کمی

اسی طرح دس گرام سونا نو سو چھیاسی روپے  کم ہو کر اکیاسی ہزار پانچ سو چھہتر روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا انتیس ڈالر سستا ہوکر سولہ سو پچپن  ڈالر فی اونس ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل مزید گہرے ہوگئے

آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی 10 پیسے کمی ہوئی اور یہ 154.30 کی سطح پر آگئی ہے۔

انٹر بینک میں بھی آج ڈالر 154.30 روپے میں فروخت ہوا۔


متعلقہ خبریں