پی ایس ایل کا وہ لمحہ جب مایا علی جذباتی ہو گئیں

پی ایس ایل کا وہ لمحہ جب مایا علی جذباتی ہو گئیں

اسلام آباد: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سب سے بڑی   خوبصورتی یہ ہے کہ چاہے ہم الگ الگ ٹیموں کی حمایت کریں مگر بطور قوم ہم اسٹیڈیم میں پاکستان کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔

ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’دیار دل‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ مایا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر کوئٹہ گلیڈیٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران کھینچی گئی ان کی ایک تصویر شیئر کی۔

تفصیل پڑھیں: مایا علی کی وہاج علی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

تصویر میں مایا علی خوشی مناتے ہوئے وکٹری کا نشان بنا رہی ہیں اور اپنی ٹیم کی کامیابی پر ہوٹنگ کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ تحریر کیا کہ ہزاروں لوگوں کے سامنے کھیلنا آسان کام نہیں ہے، خاص طور پر تب جب آپ پر بہت زیادہ دباؤ ہو۔

 

View this post on Instagram

 

Its not easy to play in front of thousands of people and sometimes under a lot of pressure, I still can’t imagine but as a brand ambassador of @quetta.gladiators i can feel that and yesterday was truly a tough match for both teams but #purpleforce did it… Congratulations to the whole team of Quetta gladiators, well done ????… Also I want to add one more important thing, whether we play for different teams, one thing I always witness during the PSL matches is that we all gather for Pakistan as a nation, and I get really emotional to see crowds saying Pakistan Zindabad and that moment makes me feel more proud being Pakistani… We fight, we support different cities but we only stand for PAKISTAN… #quettagladiators #psl2020 #pakistanzindabad?? #kaikaiquetta Pc: @alijaffraniphotography ?

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali) on

انہوں نے مزید لکھا کہ کوئٹہ گلیڈیٹرز کی برانڈ ایمبسڈر بننے کے بعد مجھے اندازہ ہوا ہے کہ یہ کتنا مشکل کام ہے، میری ٹیم اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بہت ٹف تھا تاہم کوئٹہ گلیڈیٹرز زیادہ بہتر کھیل کر جیت گئی۔

مایا علی نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ مبارک ہو آپ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

تفصیل پڑھیں: پی ایس ایل 5 کیلئے گانا علی ظفر بنائیں گے اور ویڈیو مداح

اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جذباتی تحریر میں لکھا کہ بے شک ہم مختلف ٹیموں کے لیے کھیلتے ہیں مگر پی ایس ایل ہمیشہ ’پاکستان‘ کیلئے اکٹھا کرتا ہے۔

انہ کا مزید کہنا تھا کہ میں عوام کے جم غفیر کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتا دیکھ کر بہت جذباتی ہو جاتی ہوں مگر ساتھ ہی ساتھ مجھے پاکستانی ہونے پر بہت فخر بھی محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم مختلف شہروں کے لیے مقابلہ کرتے ہیں مگر ہماری جدوجہد پاکستان کی جیت کیلئے ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں