ملک بھر میں موسم خشک، گرمی بڑھنے کا امکان


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں منگل آج صبح خنکی اور ہلکی ہوا چلنے کے سبب موسم قدرے سرد رہا اور درجہ حرارت بھی 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 24 تک جاسکتا۔

آج صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ سوات، دیر، کرم اور چترال میں قدرے سرد رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

صوبائی دارالحکومت پشاور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 26 تک جا سکتا ہے۔ چترال، دیر اور مالم جبہ کا درجہ حرارت بالترتیب منفی 4، 2 اور صفر رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور قدرے سرد رہے گا تاہم دوپہر کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت22 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جو کہ 28 تک جانے کا امکان ہے۔ حیدرآباد، سکھر، مٹھی اور نوابشاہ کا درجہ حرارت بالترتیب 14،11،16، اور 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان

پنجاب کے بیشتراضلاع میں بھی آج موسم خشک رہے گا تاہم دوپہرکے وقت درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے

میدانی علاقوں میں صبح کے وقت خنکی سے درجہ حرارت کم جب کہ دوپہر میں زیادہ ہو جاتا ہے۔ لاہور کا درجہ حرارت صبح کے وقت17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 26 تک جا سکتا ہے۔

مری، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 2، 12، 11، 12،13 اور 12 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا۔  صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح کے درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 22 تک جا سکتا ہے۔

بلوچستان کے دیگر اضلاع گوادر، قلات، تربت، جیوانی، سبی اور نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرات بالترتیب 15 ،2، 9، 17، 11 اور14 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 07 ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں