چین میں کورونا وائرس سے مزید 52 افراد ہلاک

کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق، شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی

فوٹو: فائل


بیجنگ: چین میں کورونا وائرس نے مزید 52 افراد کی جان لے لی جس کے بعد صرف چین میں اموات کی تعداد 2 ہزار 718 ہو گئی۔

چینی حکام کے مطابق چین سے پھیلنے والے جان لیوا وائرس کورونا سے چین میں ہونے والے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 718 ہو گئی جبکہ اب تک 78 ہزار 190 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

چینی حکام نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 29 ہزار 775 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جنوبی کوریا میں بھی کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص دم توڑ گیا۔ جس کے بعد جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 12 ہو گئی۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 2 ہزار 764 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار 997 تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں ایرانی نائب وزیر صحت بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ دنیا کے 23 ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنسدان 2 مارچ کو کراچی میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے اور کورونا وائرس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

فواد چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی تعاون کے ذریعے ہی اس بڑے چیلنج کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کوروناوائرس کے سبب عالمی سطح پر معاشی تباہی کا خدشہ

پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جنگ کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دعویٰ کیا تھا کہ کورونا وائرس کے شکار98 فیصد مریض ازخود ٹھیک ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وائرس وقت کے ساتھ بدلتا رہتا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ کورونا وائرس پر بے پناہ تحقیق (ریسرچ) ہورہی ہے جس میں کوشش کی جارہی ہے کہ اس مرض کا علاج اور ویکسین تیار کی جائے لیکن تاحال اس کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں