ملالہ یوسف زئی سے گریٹا ٹونبرگ کی ملاقات

ملالہ یوسف زئی سے گریٹا ٹونبرگ کی ملاقات

لندن: ماحولیات کے تحفظ کے لیے سرگرم کارکن گریٹا ٹونبرگ نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں ملاقات کی۔

22 سالہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے گریٹا ٹونبرگ کے ساتھ یونیورسٹی کیمپس کے ایک بینچ پر ایک دوسرے کے گلے میں ہاتھ ڈالے ہوئے بنائی گئی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کجہ ’شکریہ گریٹا۔‘

 

View this post on Instagram

 

Thank you, @gretathunberg. ❤️

A post shared by Malala (@malala) on

ماحولیات کے تحفظ کے لیے سرگرم 17 سالہ گریٹا برطانیہ میں موجود ہیں جنہوں نے جمعے کو برسٹول کے ایک اسکول میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ خواتین کی تعلیم کے لیے مہم چلانے والی پاکستانی کارکن ملالہ یوسف زئی یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں زیر تعلیم ہیں۔

ملالہ یوسف زئی 12 جنوری 1997 کو پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے مینگورہ میں پیدا ہوئیں۔ سال 2009 میں ملالہ یوسف زئی نے ’’گل مکئی‘‘ کے نام سے ایک بلاگ لکھا تھا جس میں طالبان کے خلاف اور لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دینے کا ذکر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں دہلی فسادات: ہلاکتوں کی تعداد19 ہوگئی، فوج بلانے کا مطالبہ

ملالہ کو اپنے بلاگ کی وجہ سے شہرت ملی تاہم 9 اکتوبر 2012 کو  ملالہ یوسف زئی اسکول جانے کے لیے وین میں سوار تھیں کہ ایک مسلح شخص نے اُن پر گولیاں برسا دیں۔ حملے کے کئی روز تک ملالہ بے ہوش رہی اور اسے مزید علاج کے لیے برمنگھم کے کوئین الزبتھ اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: مزار قائد سے حراست میں لیے گئے چھ ٹک ٹاک اسٹارز رہا

ملالہ کو سال 2014 میں نوبل امن انعام سے بھی نوازا گیا تھا اس کے لیے علاوہ بھی ملالہ یوسف زئی کو کئی بین الاقوامی انعامات سے نوازا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں