پاکستانی اشیا کا استعمال کریں، فواد چودھری کی عوام سے اپیل

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستانی اشیا کا استعمال کریں کیونکہ اشیا باہر سے منگوانے سے ڈالر کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ہم نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں بچپن میں بہت شرارتی تھا اور حساب کے مضمون سے فرار کے لیے ہی وکالت شروع کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ خلا میں جانے کے لیے فائٹر پائلٹس سے لوگوں کو منتخب کیا جاتا ہے۔ آج کل میرے میمز بند ہو گئے ہیں البتہ کوئی نئی بات آئے گی تو پھر اور میمز بنیں گی۔ آج کل بلبلے اور خواجہ اینڈ سن کا ڈرامہ دیکھتا ہوں۔

ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ک بیرون ملک سے اشیا منگوانے سے ڈالر کی اہمیت بڑھ جاتے ہیں اس لیے سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستانی اشیا کا استعمال کریں۔ میں اپنے موبائل کو بھی بڑی مشکل سے ہی بدلتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں مودی نے کشمیر پر قبضہ ہماری کمزوری کی وجہ سے کیا، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب اشیا پر ’’میڈ ان پاکستان‘‘ کا ٹیگ لگے گا اور ملک میں درآمدات اور برآمدات کے چرچے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میں لاہور قلندر سے مایوس ہو گیا ہوں تاہم میں پی ایس ایل فائیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو سپورٹ کر رہا ہوں۔ حزب اختلاف میں میرے بہترین دوست موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں