پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی ہیلتھ انشورنس کا فیصلہ

فائل فوٹو


لاہور: حکومت پنجاب نے پولیس کے افسران و اہلکاروں کی ہیلتھ انشورنس کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کو جاری مراسلہ کے مطابق کسی ناگہانی صورت حال میں زخمی یا دوران ڈیوٹی بیماری پر ہیلتھ انشورنس دی جائے گی۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ہیلتھ انشورنس لینے پرملازمین کی تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی۔ اور اس سے پولیس ملازمین کے بیوی اور بچے پرائیویٹ اسپتال میں علاج کرا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کیلئے الیکٹرانک سرویلنس کا آغاز

آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ انشورنس میں چھوٹا اور بڑا آپریشن اور علاج معالجہ بھی شامل ہوگا۔

علاقائی پولیس افسران نے آئی جی کے مرسلے پر ماتحت افسران اور دیگر واہلکاروں سے رائے طلب کرلی۔انشورنس لینے یا نہ لینے کے لیے ملازمین اپنی رائے دیں گے۔

فی الحال پولیس ملازمین کو ہیلتھ کی سہولت نہیں دی جاتی اور مختلف آپریشنز میں زخمی ہونے والے ملازمین اپنی مدد آپ کے تحت علاج کراتے ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت پنجاب پولیس کے نظام میں بہتری اور ملازمین کو  اچھی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

اس سے قبل پنجاب پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی سمت ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے الیکٹرانک سرویلنس کا آغاز کیا تھا۔ الیکٹرانک سرویلنس کے ابتدائی مرحلے میں راولپنڈی ٹریفک پولیس اور ڈولفن فورس کو باڈی کیم فراہم کیے گئے تھے۔

حکام کے مطابق باڈی کیم شفاف نظام اور رویوں کو بہتر بنانے میں معاون و مددگار ثابت ہوں گے اور یہ حفاظتی نقطہ نظر سے بھی نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔


متعلقہ خبریں