کورونا وائرس، ٹوکیو اولمپکس خطرے میں پڑ گئے


اسلام آباد: دنیا میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے باعث اس سال 24 جولائی سے جاپان کے داروالحکومت ٹوکیو میں کھیلے جانے والے اولمپکس خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی عالمی اسپورٹس کے متعدد میلے منسوخ ہوچکے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق ٹوکیو اولمپکس 2020 کی منسوخی کی صورت میں انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کو 90 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوگا۔

عالمی میڈیا نے  انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کورونا وائرس کے عالمی اثرات کے باوجود کمیٹی شیڈیول کے مطابق کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں: روس پر اولمپکس سمیت تمام عالمی مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرگنائزیشن اپنے منصوبے کے تحت کام کررہی ہے۔ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کو گذشتہ چار ایونٹس میں 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کی آمدن ہوئی تھی۔

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی ڈک پاؤنڈ کے مطابق اگر کورونا وائرس پر مئی تک قابو نہیں پایا گیا تو ٹوکیو اولمپکس کا شیڈول متاثر ہوسکتا ہے اور گیمز ریشیڈول کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اولمپکس شروع ہونے سے تقریباً دو ماہ پہلے بہت ساری چیزیں ہونا ہوتی ہیں، جس میں سیکیورٹی کے انتظامات سے لیکر ہوٹلز کی بکنگ اور عالمی میڈیا کی جانب سے اسٹوڈیوز  کا قیام وغیرہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی منتقلی کا خدشہ، چینی باشندوں کیلئے آئیسولیشن سینٹرز قائم

ڈک پاؤنڈ کا اولمپکس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’’اب تک کی انتظامات کے مطابق ہم شیڈیول کے حساب سے ٹوکیو میں ہونگے۔ تمام اشارے بتارہے ہیں کہ گیمز شیڈول کے حساب سے ہونگیں۔ کھلاڑی اپنی پریکٹس اور کھیل پر توجہ دیں۔ یقین رکھیں انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی آپ کو کسی وبا میں نہیں دکھیلے والا ہے‘‘۔

خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس مزید 52 افراد کی جان لے لی جس کے بعد اب تک صرف چین میں اموات کی تعداد 2 ہزار 718 ہو گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 2 ہزار 764 ہو گئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار 997 تک پہنچ گئی ہے


متعلقہ خبریں