راولپنڈی: لیگی رہنما احسن اقبال کی جیل سے رہائی کے بعد پھر طلبی

راولپنڈی: لیگی رہنما احسن اقبال کی جیل سے رہائی کے بعد پھر طلبی

راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی مشکلات کا تاحال خاتمہ نہیں ہوا ہے۔ اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد انہیں ایک مرتبہ پھر نیب راولپنڈی نے طلب کرلیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال جیل سے رہا

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کو نیب راولپنڈی کی جانب سے 28 فروری 2020 کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگی رہنما سے ناروال اسپورٹس سٹی کیس میں پوچھ گوچھ کی جائے گی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ نیب نے احسن اقبال کی طلبی کے حوالے سے احتساب عدالت کو آگاہ کردیا ہے۔

ہوائیں بدلنے کا وقت آیا تو قانون ہی بدل دیا، احسن اقبال

سابق وفاقی وزیراحسن اقبال کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے احسن اقبال کی ضمانت پر رہائی کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کو کچھ دیر قبل اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی رہائی بھی عمل میں آئی ہے۔ دونوں ن لیگی رہنما اڈیالہ جیل میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے تھے۔

ناروال اسپورٹس سٹی کمپلکس اسکینڈل میں گرفتار سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی رہائی کے لیے ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے جس کے بعد احتساب عدالت نے ان کی رہائی کی روبکار جاری کی۔ احسن اقبال کی روبکار احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جاری کی۔

احسن اقبال کی نیب کو پلی بارگین کی پیشکش

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال کو 23 دسمبر 2019 کو نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں مبینہ گھپلوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں