دنیا کے 10مہنگے ترین کالج کونسے ہیں؟


تمام والدین زندگی کے ہر شعبے میں اپنے بچوں کے لیے بہترین انتخاب کے خواہش مند ہوتے ہیں مگر تعلیم کے معاملے میں ان کی مالی گنجائش بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ جو والدین اپنے بچوں کو مہنگے کالجوں میں داخل کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں ان کے لیے یہ دس کالج بہترین ہیں۔

10۔ بارڈ کالج

مہنگے کالجز کی فہرست میں بارڈ کالج دسویں نمبر پر آتا ہے۔ نیو یارک میں واقع بارڈ کالج میں ایک سال کی تعلیم کی قیمت تقریباً 57،500 ڈالر ہے جو کہ88 لاکھ چالیس ہزار روپے کے لگ بھگ بنتی ہے۔

9۔ یونیورسٹی آف شکاگو

اعلیٰ تعلیم کے معیار کو پروان چڑھانے میں شکاگو یونیورسٹی کی ایک شاندار اور طویل تاریخ موجود ہے۔ 1889 میں قائم ہونے والی یہ یونیورسٹی ہمیشہ سے طلباء کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ دنیا بھر سے نوجوان اس یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس یونیورسٹی کی ایک سال کی ٹیوشن فیس 57،500 اور 58،000 ڈالر کے درمیان ہے۔

8۔ ڈریگزئل یونیورسٹی

فلاڈیلفیا کے شہر میں واقع اس یونیورسٹی کو”نجی تحقیقاتی یونیورسٹی” کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ اس کی ٹیوشن فیس بھی سالانہ 58،000 ڈالر کے قریب ہے۔

7۔ ڈارٹماؤتھ کالج

ڈارٹ ماؤتھ ایک ایسا نام ہے جس سے یقیناً بہت سے افراد واقفیت رکھتے ہیں۔ نیو ہیمپشائر میں واقع اس کالج میں زیرِ تعلیم طلباء 58،000 ڈالر کی سالانہ ٹیوشن فیس ادا کرتے ہیں۔

6۔ کلیرمونٹ مکینہ کالج

مہنگے کالجز کی فہرست میں کیلیفورنیا کا ایک اور ادارہ کلیرمونٹ مکینہ کالج چھٹے نمبر پر ہے، یہ امریکہ کے مشرقی اور مغربی ساحلوں کے درمیان قائم ہے۔ کلیرمونٹ مکینہ کالج میں ایک سال کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے تقریباً 58،000 ڈالر درکار ہوتے ہیں۔

5۔ ویزلیئن یونیورسٹی

نیو یارک شہر سے قریب، کنیکٹیکٹ کے مڈل ٹاؤن میں ویزلیئن یونیورسٹی واقع ہے جسے “پرائیویٹ لبرل آرٹس کالج” بھی کہا جاتا ہے۔ 1831 میں قائم کیا گیا یہ ادارہ تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے اور اس میں داخل ہونے کے لیے طلباء کو سالانہ 58،000 ڈالر جمع کرانے ہوتے ہیں۔

4۔ کولمبیا یونیورسٹی

کولمبیا یونیورسٹی نیویارک میں واقع وہ تیسری یونیورسٹی ہے جو دنیا میں اعلیٰ ترین اور مہنگے اداروں میں شمار ہوتی ہے۔ اس ادارے میں جانے کے لیے ہر سال 59،000 ڈالر کی ضرورت ہے جو 90 لاکھ اکہتر ہزارپاکستانی روپے بنتے ہیں۔

3۔ ہاروی مڈ کالج

اس کالج کے نام پر نہ جائیں۔ اس فہرست میں ہاروی مڈ کالج کا نام تیسرے نمبر پر آنے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کلیمورنٹ کیلیفورنیا کا یہ کالج، تعلیم حاصل کرنے والوں کے لئے ایک اعلیٰ مقام ہے۔ اس کالج کی سالانہ ٹیوشن فیس 59،000 ڈالر ہیں جس میں رہائش بھی شامل ہے۔

2۔ نیویارک یونیورسٹی

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نیویارک کالج کی ڈگری اُن افراد کی منزل ہے جو پڑھائی کے لیے پیسہ پانی کی طرح بہاتے ہیں۔ نیویارک یونیورسٹی گرین وچ گاؤں میں واقع ہے اور اس میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے سالانہ 60،000 ڈالر کے ضرورت ہوتی ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں 92 لاکھ سے اوپر بنتے ہیں۔

1۔ سارہ لارینس کالج

یہ ہارورڈ، ییل یا آکسفورڈ جیسے تسلیم شدہ نام والے اداروں کی طرح تو نہیں ہے مگر اس کی ٹیوشن کے اخراجات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں کی تعلیم کا معیار بھی منفرد ہے۔ نیویارک کے شہر یونکرز میں واقع، نیویارک سے تھوڑی ہی دور اس ادارے کی سالانہ ٹیوشن فیس 61،000 ڈالر کے لگ بھگ ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں تقریباً 93 لاکھ اسی ہزار بنتے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں