کورونا کے حوالے سے ہونے والی کوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ظفرمرزا

کراچی: تمام اموات کورونا سے ہوئیں، کہنا قبل از وقت ہے،ظفر مرزا

فوٹو: فائل


کوئٹہ: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تسلیم کیا ہے کہ پانچ سے چھ ہزار زائرین کورونا وائرس کی وجہ سے تفتان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کورونا وائرس کو روکنے کے لیے پوائنٹ آف انٹری اہم ہے۔

مناسب سمجھا تو طلبہ کو چین سے نکالنے میں لمحے کی تاخیر نہیں کریں گے، ظفر مرزا

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ اس وقت چین اور ایران سمیت دنیا کے 30 ممالک اس وبا کی لپیٹ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو ٹریس کرنے کے لیے ان کے نمبر اور نام لے رہے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ تفتان بارڈد پر جائیں گے۔

ایک سوال پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے اعتراف کیا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ہونے والی کوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جن افراد میں علامات پائی گئی ہیں ان کو اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

کورونا وائرس: 23 ممالک کے سائنسدان کراچی میں سر جوڑیں گے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز کے معیار کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔ ایک سوال پر انہوں نےکہا کہ افغانستان میں اب تک کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاک افغان سرحد پر بھی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرجیکل ماسک چین کے علاوہ کسی دوسرے کو نہیں دے رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں موجود بلوچستان کے صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے بتایا کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس کے حوالے سے ہائی الرٹ ہے۔

ظہور بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں ابھی تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تفتان میں پھنسے ہوئے لوگوں کو کوارنٹائن کرنے کے لیے مشاورت کررہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے 15 فروری 2020 کو انؔصاف کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تسلیم کیا تھا کہ ملک میں جاری آٹا و چینی بحران کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔

کورونا وائرس، ایرانی سرحد کی بندش، ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ

ان کا کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ آٹا اور چینی ہماری کوتاہی سے مہنگے ہوئے ہیں لیکن اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں کہ کس نے فائدہ اٹھایا ہے اور میرا وعدہ ہے کہ چیزیں مہنگی کرکے پیسے بنانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔


متعلقہ خبریں