یاسمین راشد نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کر دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد:   صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کر دی۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ رپورٹس بالکل ٹھیک ہیں، میری سامنے آ ئیں ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیکل بورڈ کے ممبر سے انکوائری نہیں ہورہی ہے، ن لیگ کا الزام غلط ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہائی کمیشن کے لوگ رابطے میں تھے لیکن رپورٹس تب تک نہیں آ سکتیں جب تک شریف خاندان نہ بھیجے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے نواز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے خط لکھ دیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کابینہ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی تھی۔

پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا تھا کہ 19 نومبر کو نواز شریف ضمانت پر ملک سے باہر گئے، ان کی جانب سے نئی رہورٹ موصول نہیں ہوئی جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کمیٹی بنائی تاکہ فیصلہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کتنے عرصے بعد گھر لوٹے؟

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی ضمانت میں توسیع نہیں ہوسکتی۔

بجلی کی قیمتیں کیوں بڑھیں، ذمہ دار کون؟ حکومت اور اپوزیشن نمائندے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالتے ہوئے لڑ پڑے اور نوبت ہاتھا پائی تک آگئی ۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں بجلی کے بلوں پر بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صداقت عباسی کی جانب سے چور ڈاکو کہنے پر پیپلز پارٹی کے بہرہ مند تنگی غصہ ہوگئے جس پر ذاتی نوعیت کے الزامات لگائے گئے اور نوبت ہاتھا پائی تک آگئی۔


متعلقہ خبریں