ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، ویسٹ انڈیز شکست سے دوچار

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، ویسٹ انڈیز شکست سے دوچار

کینبرا: ویمن ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے فاتحانہ انداز سے آغاز کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پچھاڑ دیا

ہم نیوز کے مطابق ویمن ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے پلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ پاکستان کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف ملا تھا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 19 ویں اوور کی دوسری گیند پر پورا کرلیا۔ اس وقت تک پاکستان کی صرف دو وکٹیں گری تھیں۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر جویریہ خان نے 28 گیندوں پر 32 جب کہ منیبہ علی نے 26 گیندوں پر 25 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے 38 اور ندا ڈار نے 18 رنز بنائے اور دونوں ناقابل شکست رہیں۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑیوں کے گانے کی ویڈیو مقبول

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایفی فلیچر اور اسٹیفنی ٹیلر نے ایک ایک وکٹ حاصل کرکے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔


متعلقہ خبریں