سندھ: سرکاری و نجی تعلیمی ادارے دو دن بند رکھنے کا اعلان

سندھ کے تعلیمی اداروں میں 24 اور 25 اگست کی تعطیلات کا اعلان

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے دو دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی ادارے 27 اور 28 فروری کو بند رہیں گے۔

کورونا وائرس: بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک کے لیے بند کرنے کا اعلان

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔

اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت سندھ کی جانب سے کیا گیا ہے کہ جععرات اور جمعہ کے دن تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے جاری کردہ پیغام میں یہ وضاحت نہیں کی ہے کہ حکومت سندھ نے یہ فیصلہ کیوں کیا ہے؟

صوبائی وزیرتعلیم کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سمیت مختلف گروپس میں چہ میگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا کہ صوبائی حکومت کے اعلان کے پس پردہ مقاصد کیا ہیں؟

کورونا کے حوالے سے ہونے والی کوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ظفرمرزا

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ دیر قبل ہی بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس کی وجہ سے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان میں میٹرک کے امتحانات بھی 15 مارچ تک ملتوی کردیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکورونا وائرس سے متعلق ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

کراچی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

حکومت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طلب کردہ اجلاس میں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرعذراپیچوہو، وزیراطلاعات ناصرشاہ، چیف سیکرٹری سندھ اورسیکرٹری صحت سمیت دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں