کورونا وائرس: ماسک کی غیرقانونی برآمدات روکی جائیں، میئر کراچی کا مطالبہ

کراچی: ہشیار، ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائیگا

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سے سرجیکل ماسک کی غیر قانونی برآمدات فوری طور پر روکی جائیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ماسک کی ضرورت پیش آئی تو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کورونا وائرس: بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک کے لیے بند کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے خبردار کیا ہے کہ ماسک دستیاب نہ ہونے کی صورت میں شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماسک کی غیر قانونی طریقے سےبرآمدات کے باعث ملک بھر میں ماسک کی شدید قلت پہلے ہی پیدا ہو چکی ہے۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے تناظر میں ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ تمام ایئرپورٹ مینیجرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر قیمت پر مسافروں کی 100 فیصد اسکریننگ کو یقینی بنائیں۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان میں کورونا کے دو مریضوں کے سامنے آنے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کی اسکریننگ کا عمل سخت کردیا گیا ہے۔

سندھ: سرکاری و نجی تعلیمی ادارے دو دن بند رکھنے کا اعلان

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں وزارت صحت کے عملے سے مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ مینیجر کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ایئرپورٹ پہ مزید ہیلتھ ڈیسک بھی بنائے جائیں گے۔

کراچی میں کورونا وائرس کا شکارایک مریض جب سامنے آیا تو صوبائی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے شروع کیے ہیں۔ کراچی کا رہائشی مریض اس وقت شہر قائد کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے صوبائی سیکریٹری صحت سے اس ضمن میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ساتھ ہی ہدایت دی ہے کہ متاثرہ نوجوان کو آئسولیشن میں رکھ کر تمام طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت کی کہ متاثرہ نوجوان کے ساتھ جن افراد نے ایران کا سفر کیا ہے ان سب کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے آنے والے تمام افراد کی اسکریننگ یقینی بنائی جائے۔

کورونا وائرس، ایرانی سرحد کی بندش، ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ

ہم نیوز کے مطابق سید ممتاز علی شاہ نے احکامات دیے کہ اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے ساتھ تمام معلومات شیئر کی جائیں۔


متعلقہ خبریں