بارش اور برفباری کی پیش گوئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں منگل آج صبح مطلع بالکل صاف رہا لیکن خنکی اور ہلکی ہوا چلنے کے سبب موسم قدرے سرد رہا اور درجہ حرارت بھی 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 23 تک جاسکتا۔ اسلام آباد میں رات کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں موسم خشک، گرمی بڑھنے کا امکان

آج صوبہ خیبرپختونخوا کےاضلاع چترال، سوات، دیر،مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ، صوابی، مردان، کرم، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، لکی مروت، ٹانک اور وانا میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 23 تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم شام کے بعد سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں تیز ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان

کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت22 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جو کہ 28 تک جانے کا امکان ہے۔ حیدرآباد، سکھر، مٹھی اور نوابشاہ کا درجہ حرارت بالترتیب 16،15،17، اور 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، اٹک، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ شام کے بعد بارش ہو سکتی ہے۔

لاہور کا درجہ حرارت صبح کے وقت17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 26 تک جا سکتا ہے۔

مری، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب3، 13، 13، 13،14 اور 12 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہے گا تاہم کوئٹہ، پشین، ژوب، چمن، زیارت، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبد اللہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح کے درجہ حرارت 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 22 تک جا سکتا ہے۔

بلوچستان کے دیگر اضلاع گوادر، قلات، تربت، جیوانی، سبی اور نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرات بالترتیب 16 ،3، 12، 19، 13 اور15 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 06 ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں