وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے۔

وزیر اعظم عمران خان کے قطر ائرپورٹ پہنچنے پر قطر کے وزیر توانائی نے اُن کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم اپنے دورہ قطر کے دوران امیر قطر شیخ طمیم بن حماد التھانی سے ملاقات کریں گے اور ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیرا عظم اپنے دورے کے دوران قطری سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کرے گے۔ دورہ قطر کے دوران دو طرفہ تجارت اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں یاسمین راشد نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کر دی

وزیر اعظم کے دورہ قطر کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت اہم شخصیات بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔

مزید پڑھیں کورونا وائرس: بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک کے لیے بند کرنے کا اعلان

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کا یہ دوسرا دورہ قطر ہے۔ امیر قطر نے جون 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں