اسٹاک مارکیٹ میں چوتھے روز بھی مندی ، انڈیکس 251پوائنٹس گر گیا

اسٹاک مارکیٹ: شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے چوتھے روز بھی شدید مندی رہی انڈیکس میں بتدریج نیچے آیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 954 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 37 ہزار 383 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 338 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران شدید مندی کی صورتحال رہی۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، ایرانی سرحد کی بندش، ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جب مارکیٹ بند ہوئی توانڈیکس251 پوائنٹس کی کمی سے38087 پر تھا اور186,769,190 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت8,859,019,305 پاکستانی روپے رہی۔

 

یہ بھی پڑھیں حکومت نے ملکی معیشت کو درپیش چیلنجوں پر قابو پالیا ہے، وزیراعظم

رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے اور گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں