پہلا روزہ 25 اپریل کو ہو گا، فواد چوہدری

وفاقی کابینہ: تھریٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلا روزہ 25 اپریل کو ہو گا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اور 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ رویت ہلال کمیٹی نے ذیعقد اور رجب دونوں مہینوں کے چاند کی غلط تاریخ دی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا 5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم نہیں بلکہ اتحاد کا باعث بننے چاہیئیں۔

یہ بھی پڑھیں ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، فردوس عاشق اعوان

فواد چوہدری نے ہم نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ قومیں اپنے فیصلے خود کرتی ہیں ہمارے علما تو چھوٹے چھوٹے مسائل پر بھی متحد نہیں ہیں۔ ہم پاکستانی سرحد کے اندر ہی چاند دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس: سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین پر پابندی لگا دی

واضح رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اسلامی کلینڈر جاری کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں