حرا مانی کی شوہر کے ساتھ رومانوی تصویر وائرل

حرا مانی کی شوہر کے ساتھ رومانوی تصویر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر سلمان ثاقب عرف مانی کے ساتھ کھینچی گئی ایک رومانوی تصویر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

27 فروری حرا مانی کا یوم پیدائش ہے جس میں ان کے شوہر مانی نے خوشیوں کے رنگ بھر دیے اور خوشی سے نہال حرا نے تصاویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں سے شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی گانے پر حرا مانی کے رقص کی ویڈیو وائرل

ہوا کچھ یوں کہ مانی نے حرا کو ان کی سالگرہ کا خوبصورت تحفہ کچھ اس انداز میں دیا کہ اداکارہ اسے سراہے بغیر نہ رہ سکیں۔

سلمان ثاقب حرا کے لیے ان کی سالگرہ پر نہ صرف کیک لائے بلکہ انہیں خوبصورت گجرے بھی دیے۔

 

View this post on Instagram

 

Thanks for the gajra mani I love you ? is Se best gift tou koi hou hi nahi sakta

A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on

اداکارہ نے مانی کی اور اپنی تصویر کے ساتھ تحریر کیا کہ ’مانی گجروں کا تحفہ دینے کے لیے بہت شکریہ، میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں، اس سے بہتر تحفہ کوئی ہو ہی نہیں سکتا‘۔

حرا مانی نے دوسری تصویر کے ساتھ یہ لکھا کہ عمر کے ساتھ میرا تجربہ اور خوبصورتی بڑھ رہی ہے۔ میری سالگرہ کو اتنا خوبصورت بنانے کا بہت شکریہ۔ مانی  میری زندگی کا حصہ بننے کے لیے میں آپ کی بہت شکرگزار ہوں۔

خیال رہے کہ حرا اور مانی کی جوڑی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ دونوں ہمیشہ کھل کر ایک دوسرے کے لیے محبت کا ظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حرا مانی نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے شوہر کے سر باندھ دیا

معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے شوہر ’مانی‘ کے سر باندھتے ہوئے کہا ہے کہ آج میں جو بھی ہوں اپنے شوہر سلمان ثاقب عرف مانی کی بدولت ہوں۔

اداکارہ حرا مانی جو کہ اپنے شوہر اداکار و میزبان مانی کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کریئر میں اتنی مقبولیت اپنے شوہر کی ہی وجہ سے حاصل کر پائی ہیں۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہوں نے اپنے شوہر کو ساتھ دینے کے لیے سراہا تھا اور مرد حضرات کو انہی کی طرح اپنی زندگی میں موجود خواتین پر بھروسہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

حرا نے کہا تھا کہ آج میں جوبھی ہوں، جیسی بھی ہوں، جتنی بھی مقبول ہوں، کامیاب ڈراموں کا حصہ ہوں، اس سب کا کریڈٹ مانی کوجاتا ہے کیونکہ مانی نے ہی میرے اندر اعتماد جگایا کہ ہاں میں کچھ ہوں۔


متعلقہ خبریں