’عہد وفا‘ کی آخری قسط کا ٹریلر جاری


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے پیش کیے جانے والے ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ 

’عہد وفا‘ کی آخری قسط کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا اور چند ہی منٹوں میں ہزاروں لوگوں نے یوٹیوب پر اسے دیکھ لیا۔

ٹریلر میں بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کا پاکستانی میجر ہمایوں سے مکالمہ بھی دکھایا گیا ہے جب کہ ڈرامہ کے دل کو چھو لینے والے مناظر کو بھی ٹریلر کا حصہ بنایا گیا ہے۔

گزشتہ روز آئی ایس پی آر کے اشتراک سے مومنہ درید (ایم ڈی) پروڈکشنز کی پیشکش ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کی سینما گھروں میں نمائش کا اعلان کیا گیا تھا۔

ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ جو کہ وطن کی مٹی سے کیے گئے عہد وفا کی داستان ہے۔ ڈرامہ سیریل میں دوستی کے لازوال جذبے اور وطن سے محبت کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ’عہد وفا‘ کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھانے کا اعلان

ایم ڈی پروڈکشنز کے اس ڈرامہ نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے اور عوام کی جانب سے اس کے لیے بے تحاشہ پذیرائی اور پسندیدگی کے اظہار کی وجہ سے ہی ڈرامہ کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Image result for ehd e wafa

’عہد وفا‘ کی آخری قسط آئندہ ماہ یعنی مارچ میں سینما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ مذکورہ ڈرامے کی آخری قسط کو ٹی وی پہ نشر کرنے سے قبل سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تیری ایک ادا کے نام کیا، ’عہد وفا‘ کا آفیشل گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

ہم ٹی وی کے ترجمان نصر خان نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے نجی خبررساں ادارے کو بتایا تھا کہ ’عہد وفا‘ کی آخری قسط سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

’عہد وفا‘ میں مرکزی کردار احد رضا میر نے بطور فوجی افسر کے ادا کیا ہے جب کہ دیگر اداکاروں میں عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر، وہاج علی، علیزے شاہ، حاجرہ یامین، زارا نور عباس اور عدنان صمد خان شامل ہیں جب کہ ڈرامے کی ہدایات کے فرائض سیفِ حسن نے سرانجام دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں