مخالفین ہر دفعہ ہمارے دلیرانہ جواب سے حیران ہوں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر

مخالفین ہر دفعہ ہمارے دلیرانہ جواب سے حیران ہوں گے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مخالفین ہر دفعہ ہمارے دلیرانہ جواب سے حیران ہوں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا ہے کہ 27 فروری کسی بھی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کے عزم کی یاد گار ہے۔

یہ بھی پڑھیں سرپرائز ڈے: پاک فضائیہ کا کراچی میں شاندار ائیر شو

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کی کسی بھی کارروائی کا ہمیشہ 27 فروری کی طرح بھرپور جواب دیں گے اور پاکستان کے دشمنوں کے کسی بھی مس ایڈونچر کو ہمیشہ شکست دی جائے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سرپرائز ڈے کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ ہمارے مخالفین ہر دفعہ ہمارے دلیرانہ جواب سے حیران ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں ’سرپرائز ڈے‘پر افواج پاکستان کو خراج تحسین

واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 فروری کو پاکستانی جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرحد کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے اور ایک پائلٹ ابھی نند کو گرفتار کیا گیا جسے بعد میں جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز