سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی

فائل فوٹو


کراچی: کئی روز تک اضافے کے بعد جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 300 روپے کمی ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق 300 روپے فی تولہ کمی کے بعد سونا  94450 روپے کا ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم

اسی طرح دس گرام سونا 257 روپے کمی سے 80976 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا تین ڈالر سستا ہوکر 1645 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی جانیں: اسٹاک مارکیٹ میں چوتھے روز بھی مندی ، انڈیکس 251پوائنٹس گر گیا

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 154.25 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز بھی اسی قیمت میں دستیاب تھا۔

ادھر اسٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار رہی اور 100 انڈیکس میں 251 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

 


متعلقہ خبریں