خلا میں جانے والا پہلا پاکستانی، لڑکی بھی ہوسکتی ہے: فواد چودھری

خلا میں جانے والا پہلا پاکستانی، لڑکی بھی ہوسکتی ہے: فواد چودھری

پشاور: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر طلبہ ترقی کرنے کے خواہش مند ہیں تو انہیں سیاست کے علاوہ سائنس پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

پاکستانی اشیا کا استعمال کریں، فواد چودھری کی عوام سے اپیل

ہم نیوز کے مطابق وہ اسلامیہ کالج پشاور میں منعقدہ سائنسی میلے سے خطاب کررہے تھے۔ مستقبل کے سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پشاور کے لیے تاریخی دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سائنس و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے فروغ سمیت ڈیجیٹل پاکستان کے منصوبے کی کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈیجیٹل کمپلیکس میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔


وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ دو سال بعد پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا اور وہ کوئی پاکستانی لڑکی بھی ہوسکتی ہے۔ ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس وقت ہم نے اپنا خلائی پروگرام شروع کیا تھا تو اس وقت چین و ہندوستان ہمارے پروگرام کے قریب بھی نہیں تھے۔

کورونا وائرس: 23 ممالک کے سائنسدان کراچی میں سر جوڑیں گے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ لیکن سانحہ 1971 اور پھر افغان جنگ کی وجہ سے ہماری توجہ تبدیل ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ لیکن جب پاکستان نے اپنے دفاع پر توجہ دی تو پھر ایٹمی طاقت بن کر دکھایا۔

فواد چودھری نے 27 فروری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی نندن کو تو چائے اب بھی گرم لگتی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری میزائل ٹیکنالوجی کے متعلق بھارت سے بہتر کون جان سکتا ہے؟

فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے واضح طور پرکہا کہ ہمیں ان لڑائیوں سے باہر نکلنا ہوگا کہ کون سی مسجد سے چاند صیح نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کمان اب بزرگوں کے بجائے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔


متعلقہ خبریں