پی ایس ایل: پولیس کے چھاپے، 3 بکی گرفتار


اسلام آباد: پاکستان میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز کے دوران دبئی کے بکی مافیا کا کراچی میں اہم نیٹ ورک چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 3 بکی گرفتار کرلیے ہیں۔ حراست میں لیے گئے فکسرز بدنام زمانہ بکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں 35 بڑے بکی میچز پر جواء لگواتے رہے ہیں۔ بکی کھارادر، ڈیفنس، بہادرآباد، اولڈ ایریا، پان منڈی، صفورا گوٹھ ،گارڈن، سولجر بازار، میٹھادر اور طارق روڈ پر سرگرم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر میچ کی ہار جیت پر کروڑوں روپے شہریوں کی جیبوں سے بکی مافیا تک پہنچ جاتے ہیں۔ بکی مافیا کا مین نیٹ ورک دبئی سے چلایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بکی مافیا پوش علاقوں میں بنگلوں اور فلیٹس میں موبائل فونز پر داو لگاتے رہے ہیں۔ بکی مافیا کی عالمی منڈی بھارت میں ہے، جہاں سے ٹاس کے بعد ریٹ کھلتا ہے۔ ہر گینڈ پر ریٹ اپر نیچے ہوتا رہتا ہے۔

دریں اثناٰء آج کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز نے ٹاس جیت پر اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بھی اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

دونوں ٹیموں نے اب تک تین تین میچ کھیل کر دو دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں تاہم رن ریٹ بہتر ہونے کے سبب اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ایک درجہ بہتر ہے۔ پوائنٹس ٹیبل یونائیٹڈ نکی دوسری اور گلیڈی ایٹرز کی تیسری پوزیشن ہے۔

آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا پلڑا بھاری ہے کیوں کہ یہ ٹیم 2016 اور 2018 میں فاتح رہی جب کہ 2017 میں چوتھے اور 2019 میں تیسرے نمبر پر آئی۔

نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے جنوبی افریقی بلے باز کولن انگرام اور کولن منرو ، فاسٹ بولر ڈیل اسٹین ، انگلش بلے باز ڈیوڈ میلان اور فل سالٹ اور نیوزی لینڈ کے بلے باز وکٹ کیپر لیوک رونچی جیسے نامور کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

سرفراز احمد کی زیرقیادت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس آل راؤنڈر شین واٹسن ، کیمو پال ، جیسن رائے ، بین کٹنگ ، فواد احمد اور ٹیمل ملز جیسے کھلاڑی ہیں۔


متعلقہ خبریں