پی ایس ایل: روئے نے ابتدا اچھا کی اور کٹنگ نے اختتام اچھا کیا، سرفراز احمد

پی ایس ایل: روئے نے ابتدا اچھا کی اور کٹنگ نے اختتام اچھا کیا، سرفراز احمد

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ یہاں بہترین میچ ہوا ہے اور ہم راولپنڈی کے شائقین کے شکر گزار ہیں۔

پی ایس ایل: گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

ہم نیوز کے مطابق میچ میں شکست سے دوچار ہونے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ یونائیٹڈ نے بہت اچھا کھیلااوربڑا ٹارگٹ دیا۔

سرفراز احمد نے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسن روئے نے ابتدا اچھا کی اور بین کٹنگ نے اختتام اچھا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ اچھا کھیل پیش کریں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کا فارمیٹ آسان نہیں ہوتا ہے اورپانچ اوورز میں 53 رنز بنانا بھی آسان کام نہیں ہے۔ ٹیم کی کامیابی کے باوجود انہوں نے تسلیم کیا کہ پہلے 15 اوورز میں ہم نے اچھے رنز نہیں بنائے تاہم ان کا کہنا تھا کہ پارٹنر شپ نے ہمیں بہت سپورٹ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں رنز چیز بھی کرتے ہیں اور ڈیفنڈ بھی کرنے پڑتے ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی میں ہرروزاچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرنی پڑتی ہے۔

شائقین کرکٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ بہت نیوٹرل تھے جو اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اورسب ہی ٹیمیں اچھا کھیل رہی ہیں۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ سامنے والی ٹیم کو دیکھ کر فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کسے کب کھلایا جائے؟ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی ہم سامنے والی ٹیم کو دیکھ کر ہی فیصلہ کریں گے کہ کسے کب کھلانا ہے؟

پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کا استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جو بھی آنا چاہے وہ آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ٹیم پر پورا اعتماد ہے اورہمارا ہر کھلاڑی بہترین کھیلتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق میچ میں شکست سے دوچار ہونے والی کرکٹ ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی سعید اجمل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی کے شائقین کرکٹ کی تعریف کی اورکہا کہ ویک اینڈ نہ ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں وہ میچ دیکھنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد نے بہت محنت کی اورپورا اسٹیڈیم بھرا ہوا تھا۔

شاداب خان کو مثبت کپتان قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اچھا پیغام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کپتان کو اوپن ہینڈ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوچ کا کردار اہم ہوتا ہے اور ہمارا کوچ بھی اچھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میچ زیادہ پھنسا ہوا ہو تو باؤلنگ اچھی ہونی چاہیے۔ انہوں ںے تسلیم کیا کہ ہمارا اسکور کچھ کم تھا اور باؤلنگ بھی ہماری لائن پر نہیں تھی۔ میچ میں شکست کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کم اسکور کی وجہ سے ہم کامیاب نہیں ہو پائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے باؤلرز کو بھی پلان دیا ہوا ہوتا ہے لیکن اس مرتبہ پلان تھوڑا غلط ہوگیا۔

سعید اجمل نے کہا کہ کپتان نوجوان ہے انڈر پریشر ہو سکتا ہے لیکن کپتانی کا مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اگر تھوڑا سا لوز کریں تو میچ لوز ہو جاتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارا پلان تھا کہ ایک جگہ پر باؤلنگ کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایگریشن تھوڑا بہت ہونا چاہیے لیکن ڈسپلن میں رہ کر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے لہذا کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہے۔

پی ایس ایل: پولیس کے چھاپے، 3 بکی گرفتار

ایک سوال کے جواب میں سعید اجمل نے کہا کہ ہم نے بلے بازی اور باؤلنگ اچھی نہیں کی تو ہار گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میچ ہوتا ہے تو ایک ٹیم اچھا کھیلتی ہے اور اور ایک برا کھیل کر ہار جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں