کورونا وائرس: پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ تک پابندی عائد کردی

پی آئی اے: سعودی عرب کے شہر القصیم کیلیے بھی اڑانیں بھرے گی

فائل فوٹو


کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ تک پابندی عائد کردی۔

کورونا وائرس: سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین پر پابندی لگا دی

ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر حفظ ماتقدم کے طور پر عمرے کی ادائیگی اور سیاحتی ویزوں کے حامل افراد کو جدہ و مدینے کے سفر سے روکا گیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ اقامہ اور مستقل ویزہ رکھنے والے افراد کو اس پابندی سے مستشنیٰ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ پی آئی اے سے سفر کرسکتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق بزنس ویزے کے حامل پاکستانی افراد دمام اور ریاض کا سفر کرنے کے مجاز قرار دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر کرنے سے قبل پی آئی اے کال سینٹر فون کرکے رابطہ ضرور کرلیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔

کورونا وائرس کیا ہے اور اس سے کیسے بچیں؟

پاکستان میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سعودی عرب نے پاکستان سے عمرے کے لیے جانے والے زائرین کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہغیرملکی ایئر لائین نے عمرے پرجانے والے مسافروں کو نہ لے جانے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بھی سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کو منع کردیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر اتحاد ایئرلائن نے 67 عمرہ زائرین کو آف لوڈ کردیا تھا۔ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سعودی عرب نے عمرہ زائرین پرعارضی پابندی لگائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب پاکستانیوں کو عمرے اورسیاحت کے لیے ویزوں کا اجرا بھی روک دیا گیا ہے۔

پی آئی اے نے گزشتہ روز لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 747 سے تین سو عمرہ زائرین کو اتار دیا تھا۔ سعودی ایئر سے جانے والے تین سو سے زائد عمرہ زائرین کو بھی گزشتہ روز آف لوڈ کردیا گیا تھا۔

کورونا وائرس کے شبہ میں دو مریض نشتر اسپتال منتقل

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ روز ہی پی آئی اے کی رات ساڑھے دس بجے جانے والی پرواز پی کے 759 کے عمرہ زائرین کو بھی سفر سے روک دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں