گرج چمک کیساتھ بارش اور برفباری کی پیش گوئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں صبح کے وقت سیاہ بادل چھائے رہے اور وقفے وقفے بارش بھی ہوئی جو جمعے کے روز سارا دن جاری رہنے کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان میں کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم ژوب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بارش اور برفباری کی پیش گوئی

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح کے درجہ حرارت09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 14 تک جا سکتا ہے۔ بلوچستان کے دیگر اضلاع گوادر، قلات، تربت، جیوانی، سبی اور نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرات بالترتیب 15 ،4، 10، 18، 12 اور18 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ناروال، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت24 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جو کہ 27 تک جانے کا امکان ہے۔ حیدرآباد، سکھر، مٹھی اور نوابشاہ کا درجہ حرارت بالترتیب 17،15،16، اور 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں موسم خشک، گرمی بڑھنے کا امکان

صوبہ خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، سوات، دیر، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ، صوابی، مردان، کرم، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، لکی مروت، ٹانک اور وانا میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا لیکن پاراچنار میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو، کالام اور استور میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں