اسٹاک مارکیٹ: کاروبار کے آخری روز بھی 103 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں 406 پوائنٹس کا اضافہ

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روز بھی مندی کےبادل چھائے رہے۔

آج جب مارکیٹ کا آغاز ہوا تو انڈیکس38087 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں اس میں 180 پوائنٹس کی کمی واقع ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز کا ابتدائی گھنٹہ کاروباری حضرات کیلئے بھاری ثابت ہوا اور انڈیکس37907 تک پہنچ گیا تھا۔

اسکرین شاٹ

ماہرین معاشیات کے مطابق کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کی طرح پاکستان کی مارکیٹ میں بھی غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور سرمایہ کا بہت محتاط ہیں جس کے سبب رواں ہفتے مارکیٹ میں مسلسل مندی دیکھی گئی

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ: انڈیکس 251پوائنٹس گر گیا

اسٹاک مارکیٹ میں آج 103 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس37983 پر رہا۔ مارکیٹ میں163,202,840 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 7,732,811,52755,124,440 پاکستانی روپے رہی۔

رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی دیکھی جارہی ہے اور پانچ دن کے دوران انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پہلے روز پیر کو کاروبار کے اختتام پر 1105 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور منگل کو 285 پوائنٹس کم ہوئے۔ بدھ کو بھی مارکیٹ منفی زون میں رہی اور جمعرات کو بھی 251 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

 


متعلقہ خبریں