نوازشریف کی بیماری کو متنازع بنانا بدترین سیاست ہے، احسن اقبال


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری کو متنازع بنانا بدترین سیاست ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف بہت خوددار انسان ہیں،اگر حکومت نے کوئی ایسی صورتحال بنائی تو وہ اپنا علاج چھوڑ کرپاکستان آ جائیں گے پھر حکومت کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔

مزید پڑھیں:شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانتیں منظور

انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو رشتوں کا احساس نہیں ہے، جب باپ بیمار ہوتو بیٹی تڑپتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازکی ضمانت میرٹ پرمنظورہوئی ہے انہیں زبردستی ای سی ایل پر رکھنا غلط ہے، ہائی کورٹ میں ان کا کیس چل رہا ہے امید ہے انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

قائد حزب اختلاف کی واپسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت یابی تک شہبازشریف کو ان کے ساتھ رہنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو طلب کر لیا

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کو بجٹ بنانے کا موقع دینا چاہیے، عوام کوپتہ چلنا چاہیے کہ انہوں نےکتنی تباہی مچا دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جیل میں دو ماہ میں اتنی کتابیں پڑھیں جتنی پانچ سال میں نہیں پڑھ سکا، سوشل میڈیا پر مجھے ارسطو کہا جاتا ہے اب میں واقعی ارسطو بن گیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2014 میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشت گردی کے مقدمے بنتے تھے تاہم ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں کسی کے خلاف بھی کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی۔


متعلقہ خبریں