دس سالہ بچے کی لاش ہمسائی کے صندوق سے برآمد

دس سالہ بچے کی لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد

فوٹو: ہم نیوز


لاہورکےعلاقے شاہدرہ میں دس سالہ بچے تنزیل کی تشدد زدہ لاش ہمسایہ خاتون کے گھر میں موجود صندوق سے برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس نے بچے کی لاش کو قبضہ میں لے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ اہلخانہ نے کا کہنا ہے تنزیل ہمسائے کے گھر سے چھوٹی بہن کے کھلونے واپس لینے گیا تھا مگر واپس نہیں آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تنزیل کی لاش بارہ گھنٹوں بعد  زینب نامی خاتون کے گھر سے برآمد ہوئی اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے رابطہ کرنے پر  مردہ خانے کی انتظامیہ نے بتایا کہ تنزیل کے جسم سے نمونہ لیکر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھی بھجوائے جائیں گے۔ رپورٹ کے بعد پتا چلے گا کہ بچے کو کیسے قتل کیا گیا۔

ملزمہ نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ دس سالہ تنزیل نے کچھ عرصہ قبل میری تین سالہ بیٹی کیساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے واقع کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملزمہ سے قتل اور اغوا بابت تفتیش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں