نوازشریف کی احسن اقبال کو اہم ہدایت

فائل


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے حال ہی میں جیل سے رہا ہونے والے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم نے احسن اقبال کو ضمانت ملنے پر مبارکباد دی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کہا  ممیں سچ کا ساتھ دینے کیلئے ڈٹے رہنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف نے اپنے بیانیہ سے بھی احسن اقبال کو آگاہ کیا اور ہدایت کی کہ کسی کے دباو آئے بغیر حق و سچ کیساتھ ڈٹے رہیں۔ احسن اقبال نے حوصلہ بڑھانے پر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانتیں منظور خیال رہے کہ احسن اقبال حال ہی میں نیب کی حراست سے ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ قومی احتساب بیورو کا مؤقف ہے کہ اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے خلاف قانون تین ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا۔ نیب احسن اقبال کو 23 دسمبر2019 کو گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کی تھی۔


متعلقہ خبریں