سونے کی قیمت میں مزید 650 روپے کمی

سونا لگاتار دوسرے روز سستا، فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں مزید 650 روپے فی تولہ کی کمی ہوگئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق 650 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 93 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 556 روپے کمی کے بعد 80 ہزار 461 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی

پاکستان میں ایک گرام  سونے کی قیمت 54 روپے کمی کے بعد 8046 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید پانچ پیسے کی کمی ہوئی ہے اور اب اس کی قیمت 154.20 ہوگئی ہے۔

اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر آج 154.25 روپے میں فروخت ہوا۔

 


متعلقہ خبریں