وہاب ریاض کا ‘کچھ نیا’ پی ایس ایل کی یاد بن گیا


اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا تیسرا ایڈیشن بہت سے یادگار لمحات دے کررخصت ہوا۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کی فتح سمیت ٹورنامنٹ میں بہت کچھ ایسا تھا جو یاد رکھا جا سکے۔

لاہور قلندرز کی کارکردگی ہو یا رانا فواد کی مقبولیت، ڈیرن سیمی کا لنگڑاتے ہوئے زلمی کو فتح دلانا ہو یا کراچی کی سپر اوور میں شکست، گرتے کیچ ہوں یا باؤنڈری کے پار جاتی گیندیں، ہر منظر کرکٹ شائقین کی یادوں میں محفوظ ہوا ہے۔

پشاور زلمی کے فاسٹ بالر وہاب ریاض کی نئی مونچھیں اور وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز سب سے الگ رہا۔وہاب ریاض کی مونچھیں

پی ایس ایل تھری کا رنگا رنگ میلہ سجا تو فاسٹ بالر نئے اسٹائل کے ساتھ میدان میں اترے اور فوراً ہی نگاہوں کا مرکز بن گئے۔ کسی نے ان کی مونچھوں کو سراہا تو کسی نے  “چائنہ کا مچل جانسن” جیسے خطاب سے نوازا۔

کچھ چلبلوں نے فاسٹ بالر کے اسٹائل کو آن لائن شاپنگ سے تشبیہ دے ڈالی۔

ایسے کرکٹ شائق بھی سامنے آئے جنہوں نے ٹورنامنٹ میں 18 وکٹیں سمیٹنے والے وہاب ریاض کے نئے اسٹائل پرتعریفوں کے پل باندھ دیے۔

ایسے شائقین کرکٹ بھی سامنے آئے جنہوں نے فاسٹ بالر کے انداز کو پی ایس ایل تھری کی خوبصورتی سے تعبیر کیا۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ انہوں نے مچل جانسن سے متاثر ہو کر یہ اسٹائل اپنایا ہے جس کے لیے وہ ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے پہلے نروس تھا کہ سب لوگ میری تصاویر بنائیں گے لیکن یہ اسٹائل مجھے یاد دلاتا رہے گا کہ میں کون ہوں اور مجھے ٹورنامنٹ میں کیا کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں