مہوش حیات کا اقرا اور یاسر کیلئے پیار کا اظہار

مہوش حیات کا اقرا اور یاسر کیلئے پیار کا اظہار

اسلام آباد: معروف اداکارہ مہوش حیات نے شوبز کی ہر دلعزیز اور چلبلی جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کے لیے پیار کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں یاسر اور اقرا نے شوبز سے تعلق رکھنے والے ساتھی اداکاروں حسن حیات خان اور سعدیہ غفار کی مایوں کی تقریب میں شرکت کی۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل باندی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار یاسر حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شادی کی تقریب کے دوران کھینچی گئی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

maiyoooooon Mubaraaaaaak @hassanhayatkhan @sadiaghaffar ? @shaffer.store

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) on

تصویر کے ساتھ انہوں نے سعدیہ اور حسن حیات کو ٹیگ بھی کیا اور مایوں کی مبارکباد بھی پش کی۔

یاسر نے تقریب کے دوران لی گئی اپنی اور اقرا کی ایک بہت خوبصورت تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ میں دل بھی بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

❤️ @iiqraaziz

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) on

اداکارہ مہوش حیات نے اقرا اور یاسر کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’بہت پیارے‘۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات سماجی موضوعات پر اپنے تبصروں اور پیغامات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔

چند روز قبل اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر کورونا وائرس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کا کورونا وائرس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی

انہوں ماسک پہنے ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا تھا کہ ’نہیں، میں نے اپنے اندر کا سپر ہیرو سکھانے کے لیے یہ ماسک نہیں پہنا بلکہ دوران سفر بطور احتیاطی تدبیر اس کا استعمال کر رہی ہوں۔‘

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ’وہ تمام افراد جو اس مرض کا شکار ہیں ان کے لیے نیک تمنائیں، اس مشکل گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جلد ہی اس وبا کا خاتمہ ہو جائے گا‘۔


متعلقہ خبریں