ایشیا کپ: بھارت پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے کے لیے تیار


نئی دہلی: بھارت نے پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کا میچ پاکستان کے ساتھ  کھیلنے کا عندیہ دے دیا ہے، تاہم اس کو غیر جانبدار وینیو پر کھیلنے سے مشروط کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ دبئی میں ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساروگنگولی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پڑوسی ملک نہیں جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مارچ کو ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں وینو کے غیر جانبدار مقام پر میچ کھیلے کی بات کی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا معاملہ ایشن کرکٹ کونسل کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ۔ ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا یا نہیں فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان ہی کرےگا، موقف ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: بھارت کا پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت سے انکار

خیال رہے کہ اس سے قبل بی سی سی آئی کے حکام نے کہا تھا کہ انہیں پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کی میزبانی پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم اس کے لیے میچ کا کسی غیر جانبدار مقام پر ہونا شرط ہے۔

بی سی سی آئی حکام کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں جاسکتی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھارت میں کرکٹ سے متعلق معاملات پر نظر رکھنے والے ادارے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایشین کرکٹ کونسل سے ایشیا کپ 2020 کا مقام بدلنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم جلد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا اعلان کریں گے، جاوید میانداد

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر ایشیا کپ پاکستان میں ہوا تو بھارت شرکت نہیں کرے گا، پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے بجائے کہیں اور کرے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے مطالبہ کیا تھا کہ اگر ہاکستان ایونٹ کی میزبانی پہلے کی طرح متحدہ عرب امارات میں کرے تو بھارت اپنی ٹیم بھیجے گا۔

پاکستان کو رواں سال ستمبر میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا ہے جو کہ اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔


متعلقہ خبریں