بارش اور برفباری کے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

weather

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج  بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں ہفتے کی صبح  سیاہ بادل چھائے رہے اور تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب اورمیانوالی میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت21 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جو کہ 28 تک جا سکتا ہے۔ حیدرآباد، سکھر، مٹھی اور نوابشاہ کا درجہ حرارت بالترتیب 18،16،18، اور 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بارش اور برفباری کی پیش گوئی

صوبہ خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، سوات، دیر، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ، صوابی، مردان، کرم اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔

صوبہ بلوچستان میں کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم ژوب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح کے درجہ حرارت07 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 16 تک جا سکتا ہے۔ بلوچستان کے دیگر اضلاع گوادر، قلات، تربت، جیوانی، سبی اور نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرات بالترتیب 17 ،6، 11، 19، 14 اور10 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، ژوب کے اضلاع اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش راولپنڈی اور مری میں 51 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں