ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد:ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے ہرا دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ2020 میں آج  ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7 وکٹ کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور شین واٹسن 80 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جیسن رائے نے 30 اور احسن علی نے 14 رنز بنائے۔ بین کٹنگ 12 اور اعظم خان 6 رنز بنا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دیدی

بلاول بھٹی اور عمران طاہر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ خوش دل شاہ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

سلطانز کی جانب سے ریلی روسو نے 43 گیندوں پر پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنائی۔ اس سے پہلے تیز ترین سنچری بنانے کا رکارڈ کیمرون ڈیلپورٹ کے پاس تھا۔ کیمرون نے گزشتہ سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے 49 گیندوں پر 100 رنز بنائے تھے۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو تئیس رنز پر اسے پہلا نقصان اٹھانا پڑا  جب ذیشان اشرف آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ جیمز ونس انتیس اور معین علی چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

کپتان شان مسعود نے بھی 32 گیندوں پر46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز، نسیم شاہ، سہیل خان، محمد حسین اور بین کٹنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ انور علی کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔

دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں اب تک چار چار میچ کھیلے اور پوائنٹس بھی برابر ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کے سبب ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر کی ٹیم ہے اور گلیڈی ایٹرز دوسرے نمبر پر ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسرے میچ پشاور زلمی کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شام 7 بجے ہوگا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے اور پشاور زلمی کی ٹیم ڈیرن سیمی کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔

پشاورزلمی نے اب تک چار میچوں میں حصہ لیا ہے اور اس کے پوائنٹس بھی چار ہیں جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی چار پوائنٹس ہیں۔

رن ریٹ بہتر ہونے کے سبب اسلام آباد یونائیٹڈ کی تیسری ہے جبکہ پشاور زلمی کی چوتھے نمبر پر ہے۔ گزشتہ روز پشاور زلمی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کو 16 رنز سے ہرایا تھا۔

پی ایس ایل2020 میں کل 34 میچز32 روزمیں کھیلے جائیں گے۔ جن میں سے 14 میچز لاہور میں ،9 کراچی ،8 راولپنڈی جبکہ 3 ملتان میں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں