مایا علی کو پر لگ گئے



پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی آسمان میں اڑنے کی خواہش نے انہیں پنکھ لگا دیے۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’من مائل‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ مایا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں پر لگے ہیں۔

’من مائل‘ کی منو نے دراصل پروں کی ایک تصویر کے سامنے کھڑے ہو کر تصویر کھنچوائی اور اپنے مداحوں سے شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

Your wings already exist, all you have to do is fly… …?? . #mayaali #actress #model #stunningmayaali

A post shared by Maya Ali (@stunning.maya_ali) on

انہوں نے تصویر کے ساتھ تحریر کیا ہے کہ ہم سب کے پاس پر ہوتے ہیں، ہمیں صرف اڑان بھرنے کی ہمت کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کا وہ لمحہ جب مایا علی جذباتی ہو گئیں

مایا علی کے اس پیغام اور تصویر کو سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی ملی۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی ان کے پیغام سے اتفاق کیا اور ان کی تصویر کو سراہا۔

مایا علی کو پر لگ گئے

آئمہ بیگ نے ان کی تصویر کے جواب میں لکھا ’بہت پیاری‘۔

مایا علی جنہوں نے اپنے ٹیلنٹ اور خوبصورتی کے ذریعے فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں اپنا لوہا منوایا ہے گزشتہ دنوں اپن ے بھائی کی شادی کی تقریب کی وجہ سے خبروں کی زینت رہی ہیں۔

مایا علی کی وہاج علی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

مایا علی نے اپنے بھائی افنان قریشی کی شادی میں نہ صرف خوبصورت لباس زیب تن کرکے مداحوں کے دل موہ لیے بلکہ ان کا اپنے کزن وہاج علی کے ساتھ ڈانس بھی بہت وائرل ہوا۔

وہاج علی ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ میں شارق کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ ایک صحافی ہے۔

دونوں اداکاروں کے ڈانس کو ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا اور ان کی ویڈیوز وائرل ہو گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں