کورونا وائرس کے متعلق صوبوں سے رپورٹ طلب

نوازشریف کی رپورٹس جعلی ہونے کا شبہ، وزیراعظم کا خط ارسال

فوٹو: فائل


معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کورونا وائرس کے متعلق تمام صوبائی حکومتوں سے اقدامات اور انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرکے ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے اور باقی امراض کی طرح اسے بھی شکست دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے کہ ’کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے‘۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں مرض کی تشخیص کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ ذہن میں رکھنا چاہئیے کہ اس مرض کے 98 فیصدسے زائد صحت مند ہوجاتے ہیں لہذا زیادہ تشویش اور پریشانی کی بات نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یہ لاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے۔ اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ماسک مہنگے داموں فروخت کر نے پر پابندی

بطور مسلمان یہ دعا بھی ہمیں پڑھنی چاہئے تاکہ اس مرض سے عافیت اور حفاظت میں رہیں۔ حفاظتی تدابیر اختیار کرناخصوصا صفائی کا اہتمام لازم ہے۔ مسلمانوں کیلئے تو “صفائی نصف ایمان ہے”۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے متعلق قائم کیے گئے مانیٹرنگ سیل نے خبر دی ہے کہ صوبہ بھر میں اس وقت کورونا کا کوئی مریض زیر علاج نہیں تاہم 4 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں موجود ہیں۔

صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ، تحصیل اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اسپتالوں میں 18 مشتبہ مریض داخل ہوئے تھے جن کو کلئیر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں سے سامنے آنیولے4 مشتبہ مریضوں میں ابھی تک کرونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ اب تک پنجاب بھر کے اسپتالوں میں داخل کسی بھی مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

 


متعلقہ خبریں